Aaj Logo

شائع 18 ستمبر 2019 06:36pm

وزیراعظم کا افغان صدر کو ٹیلی فون، انتخابی ریلی میں دھماکے کی مذمت

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلی فون کرکے انتخابی ریلی میں دھماکے کی مذمت کی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون  پر رابطہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم نے افغان صدر کی انتخابی ریلی میں دھماکے کی مذمت کی اور افغان صدرکی خیریت بھی دریافت کی ۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم نے طورخم بارڈر کھلنے کی افادیت سے اشرف غنی  کوآگاہ کیا جبکہ  اشرف غنی نے ایک بارپھروزیراعظم عمران خان کو دورہ افغانستان کی دعوت دے دی۔

وزیراعظم نے طور خم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح کردیا

http://www.aaj.tv/pakistan/239722/ :مزید پڑھیئے

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں 2 دھماکے کئے گئے تھے پہلا دھماکا افغان صدر کی انتخابی ریلی کے دوران کیا گیا جس کے نتیجے 48 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

دھماکے میں افغان صدر اشرف غنی بال بال بچ گئے تھے یہ خودکش حملہ افغان صوبے پروان میں کے دارالحکومت چریکر میں کیا گیا، حملے کی ذمے داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔

Read Comments