Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2019 07:40am

افغانستان میں ٹرک بم دھماکا،20 افراد جاں بحق

افغانستان کے  صوبے زابل میں ٹرک بم دھماکے میں20افراد ہلاک  جبکہ 95زخمی ہوگئے۔

افغان سرکاری ٹی وی کے مطابق زبل میں اسپتال کے قریب ٹرک بم دھماکا ہوا۔

دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں اور گھروں کو نقصان پہنچا۔

علاقے میں نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی  کا دفتر بھی موجود ہے۔

Read Comments