Aaj Logo

شائع 19 ستمبر 2019 08:05am

الیکشن کمیشن ممبران تقرری کیس، سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا

سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری سے متعلق آئینی درخواست کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔

جسٹس منظور ملک اور جسٹس سردارطارق مسود نے مقدمہ سننے سے معذرت کرلی۔

بینچ سربراہ نے نئے بینچ کی تشکیل کےلئے چیف جسٹس کو معاملہ بھجوا دیا۔

الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کامعاملہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیاگیا تھا۔

کیس زیرالتوء ہونےکے باعث درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ منتقل کرنے کےلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا۔

Read Comments