Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2019 01:11pm

حکومت سب کو گرفتار کرنے کا اپنا شوق پورا کرلے، آصف زرداری

سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سمیت جس کوگرفتارکرنا چاہتی ہے گرفتار کرلے۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئےآصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت سب کو گرفتار کرنے کا اپنا شوق پورا کرلے۔ ہمیں پروڈکشن آرڈرکی بھی کوئی ضرورت نہیں۔

مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر آصف زرادری نے کہا کہ میں جیل میں ہوں پیپلزپارٹی کے دھرنے میں شرکت کا فیصلہ بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

صحافی نے جب پوچھا کہ آج کل آپ پنڈی میں ہیں، پنڈی کا موسم بدل رہا ہے۔ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ پنڈی کا موسم بدل رہا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور میگا منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی حراست میں ہیں۔

Read Comments