پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھرنے نیوزی لینڈ کی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹیم سینٹرل اسٹیگز کو بطورکوچ جوائن کرلیا۔
پاکستان کےسابق ہیڈ کوچ مکی آرتھرنیوزی لینڈ کےسپراسمیش ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کےلئےدفاعی چیمپئن سینٹرل اسٹیگزکےکوچ مقرر کردیے گئے۔آرتھریکم دسمبرسےعہدہ سنبھالیں گے۔
آرتھرکا کہنا ہےکہ وہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ سےبہت متاثرہیں اوران کےسسٹم میں کام کرنےکےخواہشمند تھے۔ ان کےلئےیہ بہترین موقع ہے کہ وہ سینٹرل اسٹیگزکوٹائٹل کےدفاع کےلئےتیارکریں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےورلڈ کپ کے بعدمکی آرتھرسمیت ٹیم منیجمنٹ کےمعاہدوں میں توسیع نہیں کی تھی۔