Aaj Logo

شائع 19 ستمبر 2019 03:56pm

پیپلز پارٹی کے رہنماءخورشید شاہ کی طبیعت ناساز ،اسپتال منتقل

راولپنڈی :پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما ءاور قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی طبیعت ناساز  ہوگئی،جس کے باعث انہیں پولی کلینک اسپتال کی آفیسر واڈ میں داخل کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ، پی پی رہنماء خورشید شاہ کو سانس کی تکلیف پر اسپتال منتقل کرلیاگیا ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کو معمول کے معائنے کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز گرفتاری کے بعد ڈاکٹرز نے معائنہ کیا تھا ، خورشید شاہ کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول معمول سے زیادہ تھا ۔خورشید شاہ کے دل کی دھڑکن بھی معمول سے زیادہ تھی ، ڈاکٹرز کی ٹیم نے میڈیکل بورڈ سے طبی معائنہ کا مشورہ دیا تھا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کے دل کی دھڑکن تھوڑی تیز ہے،خورشید شاہ کو پولی کلینک اسپتال کی آفیسر واڈ میں داخل کر لیا گیا۔

سابق اپوزیشن لیڈر کو سانس اور معدے کا بھی مسئلہ ہے،خورشید شاہ کو مزید ٹیسٹ کرنے کیلئے اسپتال میں داخل کیا گیا۔

Read Comments