Aaj Logo

شائع 20 ستمبر 2019 05:38am

نیب نے خورشید شاہ کی گرفتاری کی وجہ بتادی

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نے خورشید شاہ کا دو روزہ راہداری ریمانڈ حاصل کرلیا۔ نیب حکام نے خورشیدشاہ کی بنی گالہ میں قائم رہائشگاہ پر بھی چھاپہ مار کر اہم دستاویزات حاصل کرلیں۔

نیب کی جانب سے  خورشید شاہ کی گرفتاری کی وجہ بتادی گئی۔

 احتساب عدالت اسلام آباد میں پی پی رہنما کو پیش کیااور7روزکا راہداری ریمانڈ مانگتے ہوئے  بتایاکہ  خورشید شاہ نے اپنے فرنٹ مین کےنام پرجائیدادیں بنائیں۔ شکارپورروڈپر25کروڑلاگت سےاعجازبلوچ کےنام پرہوٹل بنایا۔ فرنٹ مین  قاسم شاہ کے نام پر روہی روڈ پرپیٹرول پمپ بنایا۔

نیب نے مزید بتایا کہ  فرنٹ مین پپومہر کے نام پرسرکاری اراضی میں بنگلہ تعمیرکیا۔سکھرکی کوآپریٹوہاؤسنگ سوساٹی میں محل نما گھربنایا جس کےلیئ فنڈز ظاہر شدہ اثاثوں سے استعمال نہیں ہوئے۔

 نیب حکام نے مؤقف اپنایاہے کہ خورشید شاہ کے خلاف نیب  سکھر میں کیس چل رہا ہےراہداری ریمانڈ منظورکیا جائے۔

 عدالت نے دلائل سننے کے بعد دو روز کا  راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔

دوسری جانب  نیب ٹیم نے اسلام آباد میں خورشیدشاہ کے گھر پر بھی چھاپہ مارااور تین گھنٹے تک تلاشی لی۔

 ملازم کے مطابق نیب اہلکار گھر سےبجلی کے دو بلز ساتھ لےگئے۔

Read Comments