Aaj Logo

شائع 20 ستمبر 2019 07:15am

'مقبوضہ کشمیرکی صورتحال انسانی حقوق کونسل کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے'

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی سنگین صورتحال انسانی حقوق کونسل کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔

ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کشمیرکی صورتحال پرمستقل عالمی توجہ مرکوزرکھنے کےلئے اقدامات اٹھائے۔

ان کا کہنا تھا ہیومن رائٹس کونسل کے اقدامات کے نتیجہ خیز ہونے کےلئے تمام آپشنزکااستعمال یقینی بنائیں گے۔ پاکستان کشمیریوں کی تکالیف ختم کرانے کےلئے ہرممکن اقدامات اٹھاتا رہے گا۔

Read Comments