Aaj Logo

شائع 20 ستمبر 2019 07:40am

کشمیریوں کیخلاف مظالم: مودی امریکی عدالت میں طلب

معصوم کشمیریوں پر مظالم کے خلاف درخواست پر امریکی عدالت نے ایکشن لیتےہوئے بھارتی وزیراعظم کے سمن جاری کردیے۔  بھارتی وزیرداخلہ اور لیفٹیننٹ جنرل کنول جیت سنگھ کو بھی طلب کرلیا۔۔ ادھر جنیوا میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کرنے والے بھارتی وزیراعظم مودی کو امریکی عدالت نے طلب کرلیا۔

کشمیر میں انسانی حقوق کےخلاف ورزیوں کا جواب 21روز میں دینا ہوگا۔

امریکی ریاست ہیوسٹن، ٹیکساس کی ضلعی عدالت نے یہ اقدام کشمیر خالصتان ریفرنڈم فرنٹ کی جانب سے دائر درخواست پر اٹھایا۔

وزیر داخلہ امیت شاہ اور لیفٹیننٹ جنرل کنول جیت کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم کو جنیوا جانا پڑا مہنگا۔فضا آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی۔

مودی کے دوراہ سوئٹزرلینڈ پر مقبوضہ کشمیر میں درندگی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

ادھر مودی کی امریکا آمد پر بھی احتجاج کی  تیاریاں کرلی گئی ہیں۔اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز کے باہر کشمیری، پاکستان سکھ برادری احتجاج کرے گی۔

Read Comments