Aaj Logo

اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2019 01:51pm

جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل: سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر

جج ارشد ملک ویڈیواسکینڈل کیس سےمتعلق سپریم کورٹ کےفیصلےپر نظرثانی کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار نے عدالت عظمیٰ سے کمیشن قائم  کرنے کی استدعا کی ہے۔

ایڈووکیٹ اکرام  چوہدری کی جانب سے  دائر درخواست میں  کہا گیا ہے کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو سے ایک جج نہیں بلکہ پوری عدلیہ پر حرف آیا ہے۔

عدلیہ سے متعلق اس معاملے کی تحقیقات عدالتی کمیشن کو ہی کرنی چاہئیں۔ قانون کے تحت عدالت کو کمیشن قائم کرنے اور معاملے کی تحقیقات کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے عدلیہ اور اس کی ساکھ سے متعلق معاملہ ایف آئی اے یا کسی اور تفتیشی ادارے پر نہیں  چھوڑا جا سکتا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عظمیٰ  اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے کمیشن قائم کرنے کا حکم جاری کرے۔

Read Comments