Aaj Logo

اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2019 12:13pm

نیب نے جتنی کرپشن کا الزام لگایا، اتنا تو ملک کا بجٹ بھی نہیں: خورشید شاہ

اسلام آباد: نیب کی حراست میں موجود پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کی طبعیت بہتر ہونے پر پولی کلینک اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

میڈیکل بورڈ نے خورشید شاہ کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ کرائے۔ ٹیسٹ رپورٹس کی روشنی اور طبعیت بہتر ہونے پر خورشید شاہ کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

خورشید شاہ کو پولی کلینک اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد نیب راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔ خورشید شاہ کو آج سکھرمنتقل کیا جائے گا۔

پولی کلینک میں میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا مجھ پر 500 ارب کی کرپشن کا الزام ہے، نیب نے جتنی رقم ان پرڈالی ہے اتنا ملکی بجٹ بھی نہیں ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اب ان کی طبعیت کچھ بہتر ہے، وہ نیب کسٹڈی سے متعلق کچھ نہیں کہنا چاہتے جوڈیشل ریمانڈ پربات کرینگے۔

Read Comments