Aaj Logo

شائع 21 ستمبر 2019 05:19am

پنٹاگون کاسعودی عرب میں مزید فوج اور ہتھیار بھیجنے کا اعلان

سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد پنٹاگون نے سعودی عرب میں مزید فوج اور ہتھیار بھیجنے کا اعلان کردیا۔

امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈنفورڈ کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

جنرل ڈنفورڈ نے کہا کہ فوج کی تعداد اور ہتھیاروں کی نوعیت کا فیصلہ کرنا ابھی باقی ہے۔ایئراینڈ میزائل ڈیفنس دستے صرف دفاعی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔

امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ فوجی کمک میں اضافہ سعودی عرب اور یواے ای کی درخواست پر کیا جارہا ہے۔

ادھر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں مزید فوج بھیجنے کی منظوری دےدی ہے۔

Read Comments