Aaj Logo

شائع 21 ستمبر 2019 10:29am

خورشید شاہ 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

احتساب عدالت سکھر نے پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کو نو روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے سپرد کردیا۔

رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کو سخت سیکیورٹی حصار میں احتساب عدالت سکھر لایا گیا ۔

سماعت کے آغاز پر نیب کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ آمدن سے زائداثاثوں کی تفتیش میں تعاون نہ کرنے پرخورشیدشاہ کو گرفتار کیا گیا۔

نیب نے 15روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ خورشیدشاہ پر سیاسی مقدمہ بنایا گیا ہے۔2014میں بھی نیب نے کیس کی انکوائری کی جس کے بعد کیس ختم کردیاگیاتھا۔دوبارہ کیس کھولنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

وکلا کے دلائل پر عدالت نے نو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا جبکہ خورشید شاہ کوطبی سہولیات، گھرسےکھانا منگوانے اوراہلخانہ سےملاقات کی اجازت بھی دےدی۔

Read Comments