Aaj Logo

شائع 21 ستمبر 2019 10:23am

'مولانا صاحب، پی پی اور ن لیگ آپ کاساتھ نہیں دیں گی'

وزیر ریلوے شیخ رشید کہتےہیں ڈیل چل رہی ہے۔ زرداری کی ٹیم نے پیسے دینے شروع کر دیے ہیں۔ زرداری فراخ دل ہیں،مل بانٹ کرکھاتےہیں۔

وفاقی وزیر شیخ رشیداحمد نے پریس کانفرنس میں کہاکہ نواز شریف کنجوس ہیں۔اپنی ضدسےمعاملہ خراب کردیتے ہیں۔شہباز شریف میں لچک ہے۔

انہوں نے کہا شہباز شریف کی سیاست امتحان میں ہے۔شہبازشریف میری پارٹی کا آدمی ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ مولانافضل الرحمان کوغفورحیدری کےذریعےپیغام دیاہےکہ گرم جگہ پاؤں نہ رکھیں۔ن لیگ اور پیپلز پارٹی آپ کاساتھ نہیں دیں گی۔

Read Comments