Aaj Logo

شائع 21 ستمبر 2019 10:53am

وکیلوں پرسیلزٹیکس کے نفاذکا کیس ،حکم امتناع جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وکیلوں پرسیلزٹیکس کے نفاذ کیس میں حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ایف بی آرکوکسی بھی قسم کا ایکشن لینے سے روک دیا ۔

 چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے تحریری حکم نامہ جاری کیا جس کے مطابق ایف بی آرکو آئندہ سماعت تک سیلزٹیکس کے معاملے پروکلا کے خلاف کسی بھی قسم کے ایکشن سے روک دیا گیا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے  کہ دیگرشعبوں میں کم سے کم آمدن پرسیلزٹیکس کی حد مقررہے مگروکیلوں کےلئے نہیں؟ کم آمدنی کے وکلا پرسیلزٹیکس امتیازی سلوک ہے ۔

عدالت کی جانب سے معاملہ ایف بی آراتھارٹیزکے سامنے اٹھانے اورکیس اکتوبرکے پہلے ہفتے میں قائم مقام چیف جسٹس کے سامنے مقررکرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Read Comments