Aaj Logo

اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2019 06:18pm

قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ

اسلام آباد:وزارت قانون نے قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ۔

وزارت قانون کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں قوانین میں تبدیلی کا ڈرافٹ تیار کرلیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کے قوائد و ضوابط کے سیکشن 108 میں ترمیم ہوگی،قوانین میں تبدیلی سے کرپشن کے مقدمات میں نامزد ارکان پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہیں ہوں گے۔

وزارت قانون نے مسودے کی تیاری قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے پروپوزل پر شروع کی ہے ۔

Read Comments