Aaj Logo

اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2019 05:25pm

میجر عدیل شاہد کی نماز جنازہ کراچی میں ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

کراچی :پاک افغان سرحد پر ضلع مہمند میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہیدہونے والے پاک فوج کے میجر عدیل شاہد کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کردی گئی، جس کے بعد انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روزپاک افغان سرحد بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والےمیجرعدیل شاہد کی نمازجنازہ کراچی میں انچولی امام بارگاہ میں ادائیگی کے بعد فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ۔

شہید میجر کی نماز جنازہ میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، فردوس شمیم نقوی کور کمانڈر کراچی اورلوگوں کی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شہید کے جسد خاکی کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

میجر عدیل پاک افغان سرحد پر ضلع مہمند میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہیدہوگئے تھے۔

Read Comments