ضلع مہمند میں پاک افغان سرحد پر بارودی مواد کے دھماکے میں شہید میجر عدیل شاہد کی اہلیہ نے دوسری مرتبہ اپنے جیون ساتھی کو وطن پر قربان کردیا۔
پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر عدیل شاہد نے آپریشن ضرب عضب کے دوران شہید ہونے والے دوست کی بیوہ اور ان کی نومولود بچی کو اپنایا، دونوں کے 3 بچے تھے۔
قوم کی باہمت بیٹی صالحہ عدیل کے پہلے شوہر بھی پاک فوج میں کیپٹن کے عہدے پر فائز تھے اور آپریشن ضرب عضب کے دوران شہید ہوگئے تھے۔ صالحہ عدیل کے پہلے شوہر کیپٹن مجاہد ان کے دوسرے شوہر میجر عدیل شاہد کے دوست تھے۔ کیپٹن مجاہد کی بیٹی صبغہ ان کی شہادت کے7 ماہ بعد پیدا ہوئی تھی۔ بعد ازاں میجرعدیل نے اپنے دوست کی بیوہ سے شادی کی اور2017 میں ان کے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی۔