Aaj Logo

اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2019 04:16pm

وزیراعظم عمران خان آج نیو یارک میں اہم ملاقاتیں کریں گے

نیویارک :وزیراعظم عمران خان آج نیو یارک میں اہم ملاقاتیں کریں گے،پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 8بجے زلمے خلیل زادسے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی پاکستانی وقت کے مطابق اہم ملاقاتوں کا شیڈول طے پاگیا،وزیراعظم ساڑھے 8بجے زلمے خلیل زاد ،10 بجے لنڈسے گراہم اورساڑھے 12بجے کشمیری رہنماؤں کے وفد سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم رات 1 بجے سکھ کمیونٹی کے وفد سے ملاقات کریں گے جبکہ رات 2بجے میڈیا گروپ پالیٹک انٹرنیشنل کو انٹرویو دیں گے ۔

Read Comments