Aaj Logo

اپ ڈیٹ 27 ستمبر 2019 02:57pm

پاکستان بمقابلہ سری لنکا: پہلا ون ڈے بارش کے سبب منسوخ

کراچی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والا پہلا ون ڈے بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دس سال بعد ہونے والا ون ڈے کی خوشی کو بارش کی نظر لگ گئی۔ میچ کے ٹاس سے قبل موسلا دھار بارش ہوئی جس نے مزہ کرکرا کردیا۔

بارش کے باعث گراؤنڈ میں پانی بھرگیا، پاکستان اور سری لنکن ٹیم وقت پر اسٹیڈیم پہنچیں تاہم تیز بارش کے باعث ڈریسنگ روم تک ہی محدود رہیں اور ٹاس بھی نہ ہوسکا۔ جس کے بعد میچ منسوخ کردیا گیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کی تاریخ میں یہ پہلا ون ڈے ہے جو بارش کی نذر ہوا۔ بارش کی پیشگوئی کے پیشِ نظر پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے ری شیڈول کردیا۔ اب دوسرا ون ڈے اتوار کے بجائے پیر کو کھیلا جائےگا۔

میچ کے شیڈول میں نظرثانی کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور سری لنکا کرکٹ کی باہمی مشاورت سے کیا گیا۔ جمعہ سمیت رواں ہفتے ہونے والی بارش کے بعد سازگار آؤٹ فیلڈ کی فراہمی کے لیے گراؤنڈ اسٹاف کو دو روز درکار ہیں۔

شائقین اتوار کے لیے خریدی گئی ٹکٹوں کو پیر کے میچ میں استعمال کرسکتے ہیں۔

Read Comments