Aaj Logo

شائع 05 اکتوبر 2019 07:13am

'اسلام آباد کو موجودہ حکومت سے پاک کرنا ہے'

جمعیت علمااسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خاتمے کو ضروری قرار دے دیا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ اسلام آباد کو موجودہ حکومت سے پاک کرنا ہے۔27 اکتوبر سے پہلے سب سے بڑی تبدیلی وزیراعظم کے استعفے سے آسکتی ہے۔

سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریوں سے اشتعال مزید بڑھے گا۔ آصف زرداری اور دیگر سیاسی جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا آزادی مارچ میں پاکستان بھر سے لوگ شریک ہوں گے۔اداروں سے  بہترین تعلقات چاہتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنگ کی دھمکیاں ناکامی کا اعتراف ہے۔ایٹمی جنگ کی بات کر کے پاکستان کو کٹہرے میں لاکھڑا کیا گیا۔

Read Comments