Aaj Logo

اپ ڈیٹ 11 اکتوبر 2019 01:39pm

ایل این جی کیس:سابق وزیراعظم کے بیٹوں نے بیانات ریکارڈ کرادیئے

راولپنڈی:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیٹوں نے ایل این جی کیس میں اپنے بیانات ریکارڈ کرا دیے۔

 ایل این جی کیس کی تحقیقات میں پیش رفت  سامنے آئی ہے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیٹوں نے بیان ریکارڈ کرا دیا۔

  نیب راولپنڈی کی ٹیم نے عبداللہ، نادر اور حیدر عباسی سے بیان ریکارڈ کیا۔

  شاہد خاقان عباسی کے بیٹوں کا کہنا ہے کہ ایل این جی کا معاملہ والد کے دفتر کا معاملہ ہے، اس سے متعلق کچھ نہیں جانتے۔

Read Comments