Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2019 02:24pm

کھلاڑی پلان کے مطابق ٹریننگ نہیں کرتے، ہیڈ کوچ مصباح الحق

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ایک ہی سیریز کے بعد بعض کھلاڑیوں سے نالاں ہوگئے، چیف ایگزیکٹیو وسیم خان سے کھلاڑیوں کی شکایت بھی کر ڈالی۔

مصباح نے کئی کھلاڑیوں کو غیر سنجیدہ اور لاپرواہ قرار دے دیا، آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے اسکواڈز کیلئے کل اجلاس طلب کرلیا۔

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کے بعد چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق مایوس ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی پلان کے مطابق ٹریننگ نہیں کرتے۔

مصباح کا کہنا ہے کہ کھلاڑی ٹریننگ سے جان چھڑانے کیلئے بہانے بناتے ہیں۔ وہاب ریاض، عماد وسیم اور حارث سہیل سنجیدہ نہیں ہیں جبکہ سرفراز احمد نے بحیثیت کپتان ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ نے چیف ایگزیکٹیو کے سامنے شکایات کے انبار لگادیئے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں اہم فیصلے کرلئے گئے، ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ڈراپ کیا جائے گا جبکہ آسٹریلیا کیلئے فٹ اور نئے کھلاڑیوں کا اسکواڈ مرتب کیا جائے۔

مصباح نے فیصل آباد میں صوبائی کوچز کا اجلاس بلالیا جس میں اسکواڈ کی تشکیل پر مشاورت ہوگی۔

Read Comments