Aaj Logo

شائع 21 اکتوبر 2019 04:03pm

’عمران خان نے پھر ثابت کیاوہ باتوں کے علاوہ کسی چیز پر مہارت نہیں رکھتے‘

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے وزیراعظم کے دورہ کراچی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ باتوں کے علاوہ کسی چیز پر مہارت نہیں رکھتے۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی پرترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ وزیراعظم ایک بار پھرکراچی آئے، بڑے بڑے دعوے کئے،کراچی والے 162 ارب روپے کے حسین خواب کے شرمندہ تعبیر ہونے کے منتظر ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حیدر آباد  میں یونیورسٹی کا خواب دیکھا گیا کہ آج لوگ یونیورسٹی ڈھونڈ رہے ہیں ،تھر کے لیے بہترین اسپتال کا خواب بھی  دکھایا گیا، وہ اسپتال بھی ڈھونڈا جا رہا ہے۔

 ترجمان حکومت سندھ کا مزیدکہنا تھا کہ وزیراعظم سے درخواست ہے کہ وہ وعدے وفا نہیں کر سکتے تو دعوے مت کیا کریں، آخر آپ کب تک کراچی اور سندھ والوں سے جھوٹے وعدے کرتے رہیں گے۔

Read Comments