Aaj Logo

شائع 22 اکتوبر 2019 06:57am

پاکستان میں تعینات سفراء کا ایل او سی کا دورہ، بھارت فرار

دفتر خارجہ کی جانب سے سفراء کو ایل او سی کے دورہ کی دعوت سےبھارت نے راہ فرار اختیار کر لی۔

 بھارتی جھوٹ بے نقاب کرنے اور  حقائق سے آگہی کےلئے پاکستان میں تعینات سفراء کا ایل او سی کا دورہ کرایا گیا۔ تاہم دعوت کے باوجود بھارتی ہائی کمیشن کے ناظم الامور سمیت کوئی بھی نمائندہ دورہ پر نہیں گیا۔

 ترجمان دفترخارجہ نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ بھارتی آرمی چیف کا دعویٰ صرف دعویٰ ہی رہ گیا کوئی بھارتی سفارتکار دورہ پر ساتھ نہیں گیا اور نہ ہی دعویٰ کے مطابق تباہ کیے جانے والے مبینہ کیمپ کا مقام بتایا۔

دفتر خارجہ کا غیر ملکی سفراء اور ہائی کمشنرز کو نوسیری، شاہ کوٹ اورجورا سیکٹرز کا دورہ ، بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کے شواہد دیکھیں گے۔

بھارتی فوج نے دو روز قبل معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا جس کے بعد بھارتی آرمی چیف نے مبینہ طور پر3 دہشتگرد کیمپس تباہ کرنے کا جھوٹا دعوی کیا تھا۔

دورے پر   ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی موجود تھے۔انہوں نے   بھارتی اشتعال انگیزی پر بریفنگ دی۔

Read Comments