Aaj Logo

شائع 23 اکتوبر 2019 04:54pm

اچانک سینے میں تیز درد شروع ہوجائے تو کیا کرنا چاہیئے؟

اگر اچانک سینے میں تیز درد شروع ہوجائے تو فوری طور پر کیا اقدامات کرنے چاہئیں یہ جان لیں۔

چونکہ زیادہ تر لوگ دل کا دورہ پڑتے کے وقت اکیلے ہوتے ہیں تو بغیر کسی کی مدد کے انہیں سانس لینے میں بے حد تکلیف ہوتی ہے، وہ بے ہوش ہونے لگتے ہیں اور ممکنہ طور پر ان کے پاس صرف 10 سیکنڈز ہوتے ہیں۔

ایسی حالت میں مبتلا شخص کو زور زور سے کھانسنا چاہیئے کیونکہ ایسا کرکے وہ خود کو عام رکھ سکتا ہے۔

اس صورتحال میں زور کی سانس لے کر بار بار کھانسنا چاہیئے اور ہر کھانسی اتنی تیز ہو کہ سینے سے تھوک نکلے۔

جب تک مدد نہ آئے یہ عمل ہر دو سیکنڈز کے وقفے سے جاری رکھیں تاکہ دھڑکن عام ہوجائے۔

زور کی سانسیں پھیپھڑوں میں آکسیجن پیدا کرتی ہیں اور اس کھانسی کی وجہ سے دل سكڑتا ہے جس سے خون باقاعدگی سے چلتا ہے۔

Read Comments