Aaj Logo

شائع 29 اکتوبر 2019 12:50pm

جے یو آئی (ف)کاآزادی مارچ، اسلام آباد کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

اسلام آباد:جمعیت علماء اسلام (ف)کے آزادی مارچ کے پیش نظر اسلام آباد کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ ایمرجنسی بیڈز بھی خالی کروا لیے گئےجبکہ اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔

 حکومت کے خلاف آزادی مارچ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے،آزادی مارچ کے حوالے سے اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

میڈیکل اور نان میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں اور انہیں شہر ہی میں رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔

سرکلر بھی جاری کر دیاگیا ہے،  جس کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی وارڈ کے بیڈز بھی خالی کرا دیئےگئے ہیں۔

Read Comments