Aaj Logo

اپ ڈیٹ 11 نومبر 2019 11:07am

انگلش پریمیئر لیگ: لیورپول نے مانچسٹر سٹی کو شکست دیدی

انگلش پریمیئرلیگ میں لیورپول نے دفاعی چیمپئن مانچسٹرسٹی کےخلاف تین ایک سے فتح سمیٹتے ہوئے لیگ میں آٹھ پوائنٹس کی واضح سبقت حاصل کرلی۔مانچسٹریونائیٹڈ برائٹن کوتین ایک سے پچھاڑ کرساتویں نمبرپرآگئی۔

لیورپول کی ہولڈرمانچسٹرسٹی کےخلاف انتہائی اہم کامیابی سمیٹتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پرآٹھ پوائنٹس کی برتری  حاصل کرلی۔

لیورپول نے چھٹےمنٹ میں فیبنہوکےگول کی بدولت سبقت لی۔

محمد صلاح نےتیرہویں منٹ میں گول کرکےبرتری دوگنی کردی۔

سادیومانےنےدوسرےہاف میں گول اسکورکرکےاسکورتین صفرکردیا۔

سٹی کی جانب سےواحد گول برنارڈوسلوانےبنایا۔

برائٹن کےخلاف فتح کےبعد مانچسٹریونائیٹڈ لیگ ٹیبل میں ساتویں نمبر پر آگئی۔

فاتح ٹیم کےپریرا اورریشفورڈ نےایک ایک گول کیا۔

برائٹن نےایک مرتبہ گیندکواپنےہی جال میں پہنچایا۔

Read Comments