آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے الوداعی ملاقات کی۔آرمی چیف نے پاک، ایران تعلقات کو مستحکم بنانے کی خدمات کو سراہا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں الوداعی ملاقات کی۔
سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں گراں قدر خدمات پر ایرانی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔
آرمی چیف نے پاک، ایران تعلقات کو مستحکم بنانے میں مہدی ہنر دوست کی کلیدی خدمات کو سراہا ۔
اس موقع پر ایرانی سفیر نے خطے میں امن واستحکام کےلیے پاک فوج کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایران سرحد پر امن کےلیے پاک فوج کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔