انٹرنیشنل ڈارک ویب کے گرفتار سرغنہ سہیل ایاز کے خلاف تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔راولپنڈی پولیس نے ملزم کے ساتھی خرم کالا کو گرفتار کرلیا۔ اغواء ہونے والا 12 سالہ بچہ عدیل خان بھی بازیاب کرلیا گیا ۔
پولیس حکام کے مطابق انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ ملزم سہیل ایاز کے ہاتھوں اغواء ہونے والا 12سالہ بچہ عدیل بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ملزم کو روات پولیس نے برآمد کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے بچے کو آئس پلا کر ملزم سہیل ایاز نے زیادتی کی۔ جبکہ ملزم کے گروپ کا دوسرا ساتھی خرم کالا بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملزم خرم کالا نے بھی مغوی بچے عدیل سے بد فعلی کی اور وہ دو ماہ سے اغواء تھا جس کا مقدمہ بھی تھانہ روات میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سہیل ایاز کے خلاف اب تک تین مقدمات درج ہو چکے ہیں۔