Aaj Logo

اپ ڈیٹ 15 نومبر 2019 10:59am

سیکیورٹی فورسز کی وجہ سے آج معاشی ترقی کا مرحلہ شروع ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ آپریشنز کی کامیابیاں پائیدار امن اور استحکام میں تبدیل ہو رہی ہیں۔ فورسز کی وجہ سے ہی معاشی ترقی کا مرحلہ شروع ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹر نارتھ کے دورہ کے دوران یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ آرمی چیف نے عوام کے لیے کھولے گئے میوزیم اور قلعہ کی گیلری کا دورہ بھی کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مادر وطن کے لیے شہداء اور ان کے خاندان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور فاٹا سمیت صوبے میں امن و استحکام لانے میں ایف سی کے کردار کو سراہا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ یہ سیکیورٹی فورسز کی وجہ سے ہے کہ آج معاشی ترقی کا مرحلہ شروع ہے۔ آپریشنز کی کامیابیاں پائیدار امن و استحکام میں تبدیل ہو رہی ہیں۔ کور کمانڈر پشاور کور بھی آرمی چیف کے ساتھ تھے۔

 

Read Comments