Aaj Logo

شائع 15 نومبر 2019 01:33pm

پشاورہائیکورٹ نے جے یو آئی کو سڑکیں بند کرنے سے روک دیا

پشاور: جمعیت علماء اسلام (ف) کے پلان بی کیخلاف کیس کی سماعت، پشاور ہائیکورٹ نے جے یو آئی کو سڑکیں بند کرنے سے روک دیا۔

کیس کی سماعت جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس وقار احمد نے کی، درخواست گزار نے موقف اپنایا تھا کہ سڑکیں بند کرنا شہریوں کی بنیادی و آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ جے یو آئی کو سڑکیں بند کرنے سے روکا جائے۔

جسٹس اکرام اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ہم حکم امتناعی جاری کرتے ہیں باقی عملدرآمد کرانا حکومت کا کام ہے۔

شاہ فیصل اتمان خیل نے جے یو آئی پلان بی کیخلاف کیس کیا ہے۔

Read Comments