Aaj Logo

شائع 20 نومبر 2019 03:05pm

شہبازشریف کا بطورچیئرمین پی اے سی استعفیٰ منظور،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد:اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کا بطورچیئرمین پی اے سی استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن  جاری کر دیا ۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا بطور چیئرمین پی اے سی استعفیٰ منظورکیا۔

 قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق استعفیٰ کا اطلاق آج سے ہوگا۔

خیال رہے کہ نوازشریف اوربینظیربھٹو کے درمیان طے پانے والے میثاق جمہوریت کے مطابق اپوزیشن لیڈرکوچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے کی روایت ڈالی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نئے چیئرمین کا انتخاب کے سلسلے میں ا سپیکرقومی اسمبلی نے پی اے سی کا اجلاس 28 نومبرکوطلب کرلیا۔

Read Comments