قطری امیری گارڈ کے کمانڈر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قطری امیری گارڈ کے کمانڈر نے جی ایچ کیو کادورہ کیا۔
آرمی چیف سے ملاقات کے دوران خطےکی سیکیورٹی صورتحال، باہمی اور پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔
قطری کمانڈر نے باہمی دفاعی تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ قطری کمانڈر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔