Aaj Logo

شائع 28 نومبر 2019 03:40pm

’حکومت نے اگر تیاری کی ہوتی تو آرمی چیف کے معاملے پر سبکی نہ ہوتی‘

لاہور:اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کہتے ہیں کہ اگر حکومت نے ہوم ورک کیا ہوتا تو آرمی چیف کے معاملے پر عدالت میں سبکی نہ ہوتی۔

 پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران حمزہ شہباز نے کا کہنا تھا کہ کہ گزشتہ 13 سے 14 ماہ میں ماحول بہت تلخ ہو گیا ہے،نواز شریف کی بیماری کی ابھی تک تشخیص نہیں ہو سکی ہے۔ سیاست میں تلخی اس حد تک بڑھا دی گئی ہے کہ بیماری ثابت کرنے کے لیے مرنا پڑتا ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ کمرے میں بیٹھ کر پرائس کنٹرول نہیں ہو سکتی،نالائقی اور نااہلی نے پنجاب میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں،یہ معاشی حالات سنبھالنا اب کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے اگر تیاری کی ہوتی تو آرمی چیف کے معاملے پر سبکی نہ ہوتی ،پارلیمان سمیت تمام ادارے ارتقا کے عمل سے گزر رہے ہیں،حکومت کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے،جھوٹ اور نااہلی کا ٹائی ٹینک ڈوبنے والا ہے ، وہ وقت دور نہیں جب حکومتی لوگ اپنے حلقوں میں بھی نہیں جاسکیں گے۔

Read Comments