Aaj Logo

شائع 07 دسمبر 2019 01:55pm

'بائیکاٹ نہیں اُس ڈائریکٹر کو قتل کردو جس نے دبنگ تھری بنائی'

بالی وڈ اداکار سلمان خان کا شمار اُن اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے عالمی سطح پر شہرت کے جھنڈے گاڑے ہوئے ہیں تاہم ان دنوں بھارت میں ان کی فلم 'دبنگ' کے سیکوئل 'دبنگ تھری' کے خلاف بائیکاٹ کی مہم چلائی جارہی ہے۔

سلمان خان کی کامیاب ترین فلم 'دبنگ' کا سیکوئل جلد سینما گھروں کی زینت بننے والا ہے مگر اس کے خلاف بائیکاٹ مہم کیوں چلائی جارہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین 'بائیکاٹ دبنگ تھری' کا ہیش ٹیگ کیوں استعمال کررہے ہیں؟

اس فلم کے خلاف بائیکاٹ مہم اس لئے چلائی جارہی ہے کیونکہ فلم کے گانے 'ہُڑ ہُڑ دبنگ' میں ہندودیش 'سادھو' کی طرح لباس پہنے لوگوں کو رقص کرتے اور گٹار بجاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین یہ الزام عائد کررہے ہیں کہ اس سے ہندوؤں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا اس حوالے سے کیا کہنا ہے ذیل میں کچھ ٹویٹس ملاحظہ کریں۔

شیوالیلا گُبیاد نامی ایک صارف نے لکھا کہ 'ہمیں اپنے سادھوؤں پر فخر ہے، سادھو کی تذلیل ہماری ثقافت کی تذلیل ہے'۔

روہت کمار نامی صارف نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ 'بائیکاٹ نہیں اُس ڈائریکٹر کو قتل کردو جس نے دبنگ تھری بنائی'۔

ایک اور صارف نے لکھا 'ہماری تمام ہندوؤں سے گزارش ہے کہ "دبنگ تھری" (جسے سلمان خان کی جانب سے پروڈیوس کیا گیا ہے) کا بائیکاٹ کریں جس مں ہندو دھرما کی تذلیل کی گئی ہے'۔

اکشے مہاجنگ نامی صارف نے "دبنگ تھری" کو پاکستانی فلم قرار دیتے ہوئے لکھا کہ 'یہ خانز ہندو دھرم کی تذلیل کرکے پیسہ کماتے ہیں'۔

Read Comments