Aaj Logo

شائع 09 دسمبر 2019 04:38pm

'لندن کی عدالت میں پاکستان کی کھوئی ہوئی عزت بحال کرونگا'

وزیراعظم کے معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ یہ بات طے ہے کہ شہبازشریف کی  صحت اور عزت لندن میں ہی بحال ہوسکتی ہے۔شہبازشریف نے کرپشن کے پیسوں سے اپنی اہلیہ کےلئے مارگلہ میں گھرخریدا۔

اسلام آبادمیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبرکا کہنا تھا کہ برطانوی جریدے نے فنڈمیں خوردبردکی اسٹوری دی تھی اورشہبازشریف نےبرطانوی صحافی اور میرے خلاف مقدمہ دائر کرنےکااعلان کیاتھا۔ وہ ابھی تک برطانوی عدالت میں کیوں نہیں گئے؟ جون 2018ء سے ہم منتظر ہیں کب ہمیں نوٹس آئے گا۔

شہزاداکبرنےکہاکہ شہبازشریف نےکہا تھا کہ لندن کی عدالت میں پاکستان کی کھوئی ہوئی عزت بحال کروں گا۔یہ بات طے ہے کہ ان کی صحت اورعزت لندن میں ہی بحال ہوسکتی ہے۔

شہزاد اکبرنے کہا کہ منی لانڈرنگ سے اربوں روپے کی کرپشن کی گئی۔شہبازشریف نےکرپشن کےپیسوں سے اپنی اہلیہ کےلئے مارگلہ میں گھرخریدا۔کرپشن کے 2 ارب روپے نقد رقم سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی۔ایسی مزید چھ سےسات کمپنیاں پکڑی جا چکی ہیں۔مواصلات کی وزارت میں اربوں روپے کی کرپشن پکڑی گئی۔اینٹی کرپشن نے 10 سال میں 433 ملین اور ایک سال میں 1.7 ارب روپے ریکوری کی۔

وفاقی وزیرمراد سعید کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے دورمیں کرپشن کا پیسا آتا تھا۔عمران خان کی سرپرستی میں شہزاد اکبر نے اتنی بڑی کرپشن کو بے نقاب کیا۔

Read Comments