Aaj Logo

شائع 19 جنوری 2020 07:15pm

'نیب کرپشن فری پاکستان پریقین رکھتا ہے'

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کنونشن کے تحت بدعنوانی کی روک تھام کے لئے فوکل ادارہ ہے۔ نیب بدعنوانی کی روک تھام کے لئے بدعنوانی کی منفی اثرات سے آگاہی سمیت تمام اقدامات پر 2020 میں بھی عملدرآمد جاری رکھے گا۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیب اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کنونشن  کے تحت بدعنوانی کی روک تھام کےلئے فوکل ادارہ ہے۔نیب بدعنوانی کی روک تھام کے لئے بدعنوانی کی منفی اثرات سے آگاہی سمیت تمام اقدامات پر 2020 میں بھی عملدرآمد جاری رکھے گا۔ پاکستان اورچین سی پیک منصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے مل کرکام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے 2019 میں بدعنوان عناصرسے بلواسطہ اوربلا واسطہ طورپر 150 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ انسداد بدعنوانی کا یہ ادارہ نہ صرف اندرون ملک بلکہ سارک ممالک کےلئے بھی رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کرپشن فری پاکستان پریقین رکھتا ہے۔اسی تناظر میں بدعنوان عناصرکوقانون کے کٹہرے میں لانے اور متاثرین کی رقم کی ان کی دہلیزپرواپسی کے لئے آگاہی، تدارک اورقانون پر عملدرآمد کی پالیسی جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیب افسران کرپشن فری پاکستان کوعملی جامہ پہنانے کے لئے مکمل عزم اورحوصلے کے ساتھ سخت محنت کر رہے ہیں۔

 قومی احتساب بیورو کے چیئرمین نے نیب کے تمام ڈائریکٹرجنرلزکو ہدایت کی کہ وہ قوانین، میرٹ اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریوں اورانویسٹی گیشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں ۔

Read Comments