Aaj Logo

اپ ڈیٹ 26 فروری 2020 10:32am

کرپشن اسکینڈلز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،چیئرمین نیب

اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے،جسے اکھاڑنے کے لیےسرجری کی ضرورت ہے،میگا کرپشن اسکینڈلز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس  ہوا،جس  میں ڈپٹی چئیرمین نیب ، پراسیکیوٹرز اور ڈی جی سمیت اعلی افسران نے شریک کی۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ریفرنسز،انویسٹی گیشنز اورانکوائریوں کی منظوری دیئے جانے کا امکان  ہے۔

اس موقع پر  چیئرمین نیب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے ، میگا کرپشن اسکینڈلز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، نیب نے گزشتہ دو سال میں 610 مقدمات میں بد عنوانی کے رفرنسز دائرکئے ہیں۔

 جاوید اقبال کا کہنا تھاکہ نیب نے گزشتہ دوسال میں 178 ارب روپے بد عنوان عناصر سے ریکور کئے،نیب نے مضاربہ میں 45 ملزمان کو گرفتار کر کے لوٹی گئی رقم برآمد کی۔ نیب کی کارکردگی کو ملکی و بین الاقوامی اداروں نے سراہا گیا ہے۔

Read Comments