Aaj Logo

اپ ڈیٹ 02 مارچ 2020 10:41am

بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی اور سالانہ گوشواروں میں تضادختم کرنےکی ہدایت

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پاکستان چیئرمین کے پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکے کاغذات نامزدگی اور سالانہ گوشواروں میں تضاد ختم کرنے کی ہدایت  کردی۔

الیکشن کمیشن میں بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی اور سالانہ گوشواروں میں تضاد کے معاملے پرسماعت ہوئی۔

ممبرپنجاب الطاف ابراہیم نے کہا کہ مل بیٹھ کراگرمعاملہ حل ہوتا ہے تو آئندہ سماعت پر آنے کی ضرورت نہیں۔ کیس کی آئندہ سماعت 2 اپریل تک ملتوی کردی گئی ۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن میں  فریال تالپورکی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت بھی ہوئی ،وکیل فریال تالپور نے تیاری کیلئے مہلت طلب کرنے کی استدعا کی ۔

الیکشن کمیشن نے فریال تالپورکونوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت دو اپریل تک  ملتوی کردی۔

 تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی ارسلان تاج اوررابعہ اظفر نظامی نے فریال تالپور کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Read Comments