Aaj Logo

شائع 30 مارچ 2020 01:18pm

کابینہ کی اقتصادی کمیٹی نے وزیر اعظم معاشی ریلیف پیکج کی منظوری دیدی

کابینہ کی اقتصادی کمیٹی نے وزیر اعظم معاشی ریلیف پیکج کی منظوری دےدی۔‏معاشی پیکج 12 سو ارب سے زائد رقم پر مشتمل ہے ۔جس میں یومیہ اجرت پر ‏کام کرنے والوں کو دو سو ارب روپے دینےسمیت مختلف شعبوں کےلئےرقم مختص ‏کیےگئے ہیں۔دوسری طرف ایشیائی ترقیاتی بینک نےکورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے ‏پاکستان کو 20 لاکھ ڈالر ‏گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس  ہوا ۔اجلاس میں کورونا کے پیش نظر 12 سو ارب روپے سے ‏زائد کا معاشی پیکچ منظور کیا گیا۔ پیکج میں یومیہ اجرت پر کام کرنےوالے مزدوروں کےلئے200ارب روپے کی منظوری ‏دی گئی ہے۔برآمدی شعبے اورصنعتوں کےلئے 100ارب ، زراعت اور ایس ایم ایز کےلئے 100 ارب اور یوٹیلیٹی اسٹورز کےلئے 50ارب روپے مختص کئے گئے۔سرکاری ‏سطح پر گندم کی خریداری کےلئے 280 ارب جبکہ ایک کروڑ 20 لاکھ مستحقین ‏خاندانوں کےلئے 100 ارب روپے سے زائد کی منظوری ‏دے دی گئی۔

‏ اجلاس میں ریلیف پیکج کےتحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف کےلئے ‏‏70ارب ، بجلی اورگیس بلوں میں ریلیف کےلئے 110ارب ،ہنگامی فنڈزکےلئے 100‏ارب اور این ڈی ایم اے کو 25ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

دوسری طرف ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے پاکستان کو ‏‏20 لاکھ ڈالر ‏گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دےدی۔

اے ڈی بی کے مطابق گرانٹ ‏ایشیاء پیسفک ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ سے فراہم کی جارہی ہے۔ جس سےڈائیگناسٹک ‏کٹس، ایمرجنسی میڈیکل سپلائی سمیت دیگر طبی آلات و اشیاء کی ‏خریداری  میں ‏مدد ملے گی۔‏

Read Comments