Aaj Logo

شائع 30 مارچ 2020 03:19pm

روس نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کردیا

ماسکو: ایک جانب جہاں کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچاہی ہوئی ہے اور نظامِ زندگی کو بُری طرح مفلوج کیا ہوا ہے وہیں دوسری جانب روس نے اس کی ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔

روس کی فیڈرل بائیو میڈیکل ایجنسی کے پریس مرکز سے شائع ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19 کے علاج میں میفلوکین نامی دوا کا استعمال کیا جائے گا جو مختلف شدتوں کے کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے مفید ثابت ہوگی۔

اس قبل کئی دیگر ممالک بھی وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کرچکے ہیں، ان ممالک میں امریکا، چین، فرانس اور ایران شامل ہیں۔

روس کے ایک ریسرچ سنٹر کے سائنس دانوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے کورونا کی ویکسین تیار کی ہے اور ابھی ویکسین کا تجربہ جاری ہے۔

سائنس دانوں کا مزید کہنا ہے کہ پہلے اس ویکسین کا تجربہ جانوروں پر کیا جائے گا اور پھر تجزیہ کیا جائے گا کہ یہ ویکسین انسانوں کیلئے بے ضرر ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت دنیا کے تقریباً 200 ممالک میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ اب تک دنیا بھر میں 7 لاکھ 42 ہزار کے قریب افراد اس وائرس سے متاثر جبکہ 35 ہزار سے زائد افراد ابدی نیند سوچکے ہیں۔

Read Comments