Aaj Logo

شائع 02 اپريل 2020 02:42pm

کیا بابر اعظم کراچی کنگز کو چھوڑ کر دوسری ٹیم میں جارہے ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے نمبرون بلے باز اور قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پی ایس ایل میں کراچی کنگز کو چھوڑ کر کسی دوسری ٹیم میں جانے کا امکان مسترد کردیا۔

بابر اعظم نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کے ہمراہ انسٹاگرام پر لائیو سیشن کیا، اس دوران اظہر علی نے ان سے سوال کیا کہ آپ کا تعلق لاہور سے ہے اور میری بھی خواہش ہے کہ آپ لاہور کی نمائندگی کریں تو کیا مستقبل میں لاہور قلندرز کا حصہ ہونگے؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے کا یہ مطلب نہیں کہ ٹیمیں  تبدیل کرتے رہیں، شروع سے کراچی کنگز کی جانب سے کھیلتا رہا ہوں، اسی کے ساتھ وابستہ رہوں گا، میرے خیال میں اپنی ٹیم کو چھوڑنا نہیں چاہیئے۔

Read Comments