Aaj Logo

اپ ڈیٹ 05 اپريل 2020 10:35am

کوروناکی وباءپر قابوپانےکیلئےچین دنیاکیلئے  مثال ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کی وباء پر قابو پانے کیلئے چین دنیا کیلئے  مثال ہے،اس عالمی وباءسے نمٹنے کیلئے چین  کے تعاون کی دل سے قدر کرتے ہیں ۔

 لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چین کے ڈاکٹروں اور ماہرین کے وفد نے ملاقات کی ،جس میں کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے دو طرفہ تعاون اورمشترکہ کاوشوں کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ چین نے کورونا وائرس پر کم ازکم وقت میں قابو پا کر قابل تقلید مثال قائم کی ہے،چین نے ایک بار پھر ثابت کیاہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ اور سدباب کے لئے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے،کورونا کی وباء سے نمٹنے کیلئے چین  کے تعاون کی دل سے قدر کرتے ہیں ۔

اس موقع پر چینی ماہرین کا کہنا تھا کہ سماجی فاصلے کورونا وائرس سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ،کم ازکم 28دن کیلئے لاک ڈاؤن پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

Read Comments