Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 اپريل 2020 10:32am

الیکٹرونکس کی صرف معیاری مصنوعات ہی فروخت کی جا سکیں گی،فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکٹرونکس کی صرف معیاری مصنوعات ہی فروخت کی جا سکیں گی، وزارت سائنس نے الیکٹرونکس کے61  اسٹینڈرڈز کی منظوری دی ہے۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ وعدے کی مطابق وزارت سائنس نے الیکٹرونکس کے  61اسٹینڈرڈزکی منظوری دی ہے،وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد یہ معیار نافذ العمل ہوں گے،اس کا مطلب یہ ہوگا کہ  رنگ برنگے سوئچز، بورڈز درآمد نہیں ہو سکیں گے، الیکٹرونکس کی صرف معیاری مصنوعات ہی ملک میں فروخت ہوسکیں گی۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ انشااللہ اگلے مرحلے میں پاکستان میں بننے والی گاڑیوں اور ٹریکٹرز کے اسٹینڈرز بھی اپ گریڈ کریں گے، اگر ہم نے دنیا میں آگے جانا ہے تومعیار بہتربنانا ہو گا، انڈسٹریز کا تعاون انتہائی اہم ہے۔

Read Comments