Aaj Logo

شائع 23 اپريل 2020 01:37pm

پشاور زلمی نے کورونا سے بچاؤ کا طبی سامان افغانستان کو عطیہ کردیا

پشاور زلمی نے کورونا وائرس سے بچاؤ کا طبی سامان افغانستان کو بھی عطیہ کردیا۔ طبی سامان میں پچاس ہزار ماسکس اور ایک ہزار پراٹیکٹر سوٹس شامل ہیں۔

اسلام آباد میں افغان سفارتخانے میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے طبی سامان افغان سفیر عاطف مشعل کے حوالے کیا۔

جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس عالمی وباء ہے اور ہم سب نے مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے۔

Read Comments