Aaj Logo

شائع 02 مئ 2020 05:57pm

خیبرپختونخوا:مزید 11 اموات،مجموعی تعداد 172 ہوگئی

ملک میں خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ آج کورونا کے باعث مزید گیارہ اموات ہوئیں۔

وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور خان جھگڑا نے ٹویٹ میں بتایا کہ صوبے بھر میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سو باہتر ہوگئی ہے۔ آج مزید ایک سو آٹھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  خیبرپختونخوا میں اب تک دوہزار نو سو سات افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

 

Read Comments