Aaj Logo

اپ ڈیٹ 07 مئ 2020 06:33am

ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں کتنی نرمی ہوگی؟قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج

اسلام آباد:ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں کتنی نرمی ہوگی؟ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہونے جارہا ہے ،جس میں ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق فیصلوں کا جائزہ لیاجائےگا۔

اجلاس میں اتفاق رائےہونےپر ملک بھر میں تجارتی مراکز10مئی سے کھولے جانے کا امکان ہے  جبکہ اندرون ملک پروازیں کھولنے کے بارے میں بھی فیصلہ ہوگا۔

قومی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں وفاقی وزراء،عسکری حکام اوروزرائےاعلیٰ سمیت متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔

اجلاس میں کوروناوائرس کی صورتحال حال پر صوبوں سے مشاورت کی جائے گی جبکہ قومی رابطہ کمیٹی لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ایس اوپیزکی بھی منظوری دے گی۔

وزیراعظم عمران خان قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پر قوم کو اعتماد میں بھی لیں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں تمام صوبوں نے ٹرین آپریشن بحال کرنے کی مخالفت کردی۔

سندھ حکومت نے تجویز دی کہ کاروباری سرگرمیوں کو مکمل بحال کرنے کے بجائے مرحلہ وار کیا جائے اور دیہی علاقوں میں دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے۔

Read Comments