Aaj Logo

شائع 15 مئ 2020 04:51pm

ای سی سی نے مزدورریلیف پیکج کے طریقہ کارکی منظوری دیدی

ای سی سی نے مزدورریلیف پیکج کے طریقہ کارکی منظوری دے دی۔ متاثرہ مزدوروں کی رجسٹریشن صرف احساس مزدور پورٹل کے ذریعے کی جائے گی۔مزدوروں کو احساس لیبر کیٹیگری فور کے تحت رجسٹرڈ کیا جائیگا۔کورونا وائرس سے متاثرہ ہونیوالے مزدوروں کو 12 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ جس میں مزدور ریلیف پیکج کے طریقہ کار کی منظوری  دی گئی۔کورونا وائرس سے متاثرہ ہونیوالے مزدوروں کو 12 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔ بی آئی ایس پی کومزدور ریلیف پیکج کے لیے 75 ارب روپے جاری کیے جاچکے ہیں ۔

وزیراعظم نے مزدورریلیف پیکج کےلئے 200 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔متاثرہ مزدوروں کی رجسٹریشن صرف احساس مزدور پورٹل کے ذریعے کی جائے گی ۔

 مزدوروں کو احساس لیبر کیٹیگری فور کے تحت رجسٹرڈ کیا جائے گا ۔ مزدورکیٹیگری فورکی کوالیفیکیشن کیٹیگری تھری کے ذریعے چیک کی جائے گی۔آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اورچاروں صوبوں کے مستحقین میں رقوم تقسیم کی جائیں گی۔

Read Comments