Aaj Logo

شائع 19 مئ 2020 05:07pm

'ڈومیسائل قانون کا مقصد مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کےتناسب کوبدلنا ہے'

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل قانون سختی سے مسترد کردیا۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے مقبوضہ کشمیرکے عوام کو مزید محروم رکھنے کےلئے بھارتی حکومت کے جموں وکشمیرگرانٹ آف ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ2020 قانون کو مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کا نیا ڈومیسائل قانون سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہانیا قانون غیرقانونی اورسلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریحاًخلاف ورزی ہے ۔یہ جنیوا کنونشن اورپاک بھارت دوطرفہ معاہدوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔ڈومیسائل قانون کا مقصد مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کےتناسب کوبدلنا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا ہے اس سے جموں وکشمیرکے عوام کے آزادانہ استصواب رائے کے حق پراثرپڑے گا ۔ پاکستان اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ ایسے اقدامات جموں وکشمیرکی متنازعہ حثیت کونہیں بدل سکتے۔نہ ہی کشمیری عوام کے حق خودارادیت پر اثر اندازہوسکتے ہیں جبکہ بھارت کے اس اقدام کے اوقات بھی قابل مذمت ہیں۔جب دنیا کوویڈ-19کی وبا سے نمٹ رہی ہے۔

Read Comments